1 جولائی، 2023، 4:29 PM

اقوام متحدہ نے بھی سویڈن واقعے کی مذمت کر دی

اقوام متحدہ نے بھی سویڈن واقعے کی مذمت کر دی

اقوام متحدہ کے بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو مسلمانوں کی اہانت پر مبنی غیر مانسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرآن کی بےحرمتی ایسے موقع پر کی گئی جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ویب سائٹ ہر جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کی تہذیبوں کی انجمن (UNAOC) کے اعلیٰ نمائندے میگیول مورانٹینس نے سویڈن کے دارالحکومت "اسٹاک ہولم" میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

اس بیان کے مطابق میگیول مورانٹینس نے کہا کہ ’’یہ توہین آمیز اقدام ان مسلمانوں کی بے احترامی ہے جو عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے مذکورہ بیان کے مطابق اعلی نمائندے نے آزادی بیان کے بنیادی انسانی حق کے طور پر تحفظ کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ  تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقدس کتابوں اور مذہبی مقامات اور علامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے اور یہ تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ کہ "سیکرٹری جنرل (انتھونی گوٹیرس" اعلیٰ نمائندے کے خیالات کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز ایک انتہا پسند سویڈش شہری نے، جسے  حکومت اور پولیس حکام کی حمایت حاصل تھی، سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہولم میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ اس انتہا پسند شخص نے تقریباً 200 افراد کے سامنے قرآن پاک کے اوراق پھاڑ کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران وہاں موجود افراد نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر اس گستاخ  کے خلاف احتجاج کیا اور ایک شخص نے اس پر پتھرپھینکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے (جانبداری کرتے ہوئے گستاخ کے بجائے الٹا) اسے گرفتار کر لیا۔ 

اس سے قبل سویڈن کی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عید الاضحی کے دنوں میں اسٹاک ہولم کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے والے لوگوں کو مظاہرے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس شرمناک اقدام کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1917536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha